اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

862,116FansLike
9,986FollowersFollow
565,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

حافظ آباد :پرانی دشمنی کا شاخسانہ ، دو سگے بھائیوں کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

حافظ آباد (مجاہد مالک زیدی سے)پرانی دشمنی کا شاخسانہ، دو سگے بھائیوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا، ایک دوست زخمی۔ مبینہ طور پرمقتولین کی مارنے والوں سے پرانی دشمنی تھی اور 16 سال پہلے حملہ آوروں کا ایک آدمی مقتول پارٹی نے قتل کیا تھا اور ان کا کیس زیرسماعت تھا دونوں مقتولین حال ہی میں قتل کے کیس سے رہا ہوئے تھے آج قتل کرنےوالوں نے ان کا پیچھا کر حافظ آباد دوآبہ پر عین نہر کے پل کے وسط پر اندھادھند فائرنگ کر کے دونوں سگے بھائیوں کوقتل کر دیا دونوں موقع پر ہلاک اور ایک زخمی جس کو ٹراما سنٹر میں شفٹ کیا گیازخمی کو 6گولیاں لگی ہیں اور لاہور ریفر کر دیا گیا ہے ۔جاں بحق ہونے والے سگے بھائیوں رفاقت اور لیاقت کا تعلق نوکھر سے بتایا جا رہا ہے