اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

874,767FansLike
9,998FollowersFollow
568,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

فلپائن میں 6.7 شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی ، 6 افراد ہلاک ،120 سے زائد زخمی ،درجنوں عمارتیں زمین بوس ہو گئیں

سورے گاؤ (نیوز ڈیسک) فلپائن میں6.7 شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی ،6 افراد ہلاک جبکہ 120 سے زائد زخمی ہوئے ،درجنوں عمارتیں اور گھر زمین بوس ہو گئے ، لوگ ڈر اور خوف سے گھروں سے باہر نکل آئے ،شدید زلزلے کے بعد آفٹر شاکس نے بھی لوگوں کو خوفزدہ کر دیا ۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلپائن کے جنوبی علاقے کے مختلف شہروں میں رات گئے آنے والے زلزلے نے تباہی مچا دی ، 6 افراد ہلاک اور 120 سے زائد زخمی ہو گئے ،درجنوں عمارتیں اور مکا نات زمین بوس ہو گئے ،ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.7 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز صوبائی دارالحکومت سورے گاؤ سے 16 کلومیٹر دور شمالی مغربی علاقے میں زیر زمین 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ زلزلے کے باعث زمین کے لرزنے سے لوگ خوف زدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل لائے، جبکہ زلزلے کے بعد بھی آفٹر شاکس محسوس کیے جاتے رہے، زلزلہ پیما مرکز نے ان آفٹر شاکس کی تعداد بھی 100 کے قریب بتائی۔ زلزلے کی شدت سے سوریگاؤ کی بے شمار عمارات کو نقصان پہنچا جن میں اسٹیٹ کالج، ہوٹل، شاپنگ مال شامل ہیں جبکہ سڑکوں میں بھی جگہ جگہ شگاف پڑگئے۔ حکام کے مطابق زلزلے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جبکہ رن وے میں پڑنے والے شگافوں کی وجہ پروازوں کی روانی بھی متاثر ہوئی۔ انتظامیہ کے مطابق شہر کے مضافات میں موجود ایک پل بھی مکمل طور پر تباہ ہوا۔ عمارتوں کے گرنے اور ملنے تلے دبنے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے سیکڑوں افراد کو ہسپتالوں میں طبی امداد کے لیے منتقل کیا گیا جبکہ جنوبی علاقوں میں متعدد میڈیکل کیمپس بھی لگائے جاچکے ہیں۔