اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

875,003FansLike
9,999FollowersFollow
568,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

دہشت گردی کی حالیہ لہر ، سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی,کئی مزار ات زائرین کیلئے بند ، شہریوں کو دوران سفر شناختی کارڈ ساتھ رکھنے کی ہدایت

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں حالیہ دہشت گردی کی لہر کو دیکھتے ہوئے پورے ملک میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ، لاہور میں بی بی پاکدامن مزار اور شاہ شمس تبریز کے مزار کو زائرین کیلئے بندکردیا گیا، شہریوں کو سفر کے دوران شناختی کارڈ ساتھ رکھنے کی ہدایت ۔ تفصیلات کے مطابق سیہون شریف میں حضرت سخی لعل شہباز شہباز قلندر کے مزار پر خود کش دھماکے کے بعد پورے ملک میں دہشتگردی کے خدشات کے بعد سیکیورٹی ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، شہریوں کو سفر کے دوران شناختی کارڈ ساتھ رکھنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ لاہور میں مزار بی بی پاکدامن اور ملتان میں شاہ تبریز کے مزارات کو عوام کیلئے بند کردیا گیا ۔جبکہ فیصل آباد ،ملتان ،سرگودھا ،پاک پتن ،قصور اور جھنگ سمیت پورے ملک میں درباروں اور مذہبی مقامات کی سیکیورٹی میں اضافہ کرتے ہوئے کئی مزارات کو زائرین کے لئے بند کر دیا گیا ہے ۔اسلام آباد میں امام بری دربار کو بھی وقتی طور پر عوام کیلئے بند کردیا گیا جبکہ گولڑہ شریف دربار پر اضافی سیکیورٹی تعینات کردی گئی ۔دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکیورٹی بڑھاتے ہوئے بڑی شاہراہوں اور چوراہوں پر بھی پولیس تعینات کردی گئیہے ۔