لاہور کے علاقے ڈیفنس میں دھماکا ، 8 افراد شہید ، متعدد زخمی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس میں پر اسرار دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد کے شہید ہونے کی اطلاع ہےجبکہ متعدد زخمی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس زیڈ بلاک کی مارکیٹ میں زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 8 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال روانہ کر دیا گیا ہے ۔ دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے حادثہ کی جانب روان ہو گئے ہیں ۔ Lahore-03 دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور پولیس کی مزید نفری طلب کر لی گئی ہے جبکہ سرچ آپریشن کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے ۔ دھماکے میں شہید ہونے والے شخص کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی اور دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔ Lahore-02