اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,006FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

لاہور میں پی ایس ایل کروانامیاں نواز شریف کا جرات مندانہ فیصلہ ہے: ناہرا برادران

قلعہ دیدار سنگھ (حسیب آصف پندھیر سے )لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل کروانا نواز شریف کا جرات مندانہ اور دلیرانہ فیصلہ ہے. عمران خان کی تنقید احمقانہ سوچ اور بیمار ذہنیت کی عکاس ہے. ان خیالات کا اظہار وفاقی پارلیمانی سیکرٹری وممبرقومی اسمبلی چوہدری اظہر قیوم ناہرا اورقائد ناہرا گروپ سابق ایم این اے حاجی مدثر قیوم ناہرا نے نمائندہ نوائے وقت /وقت نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا. انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے عسکری اور ملک کے تمام اداروں کی قیادت سے مشورہ کر کے پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کروانے کا فیصلہ کیا ہے. جس کو زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد بےحد سراہا ہے. اور اس اعلان سے ہر پاکستانی خوشی سے نہال ہیں. مگر عمران خان جس نے پاکستان کی ہر میدان میں ترقی کی مخالفت کی قسم کھائی ہوئی ہے. پہلے ملک کے جمہوری نظام کو ختم کرنے کے لئے وہ امپائر کی انگلی کو اٹھانے کی کوشش کرتے رہے. پھر پاکستان کی معاشی ترقی کے سب سے بڑے منصوبے سی پیک کو روکنے کے لئے اسلام آباد میں کئی ماہ دھرنا دیا. اور اب کھیل کے میدانوں کو آباد ہوتے دیکھ کر دہشت گردوں کی زبان بولنا شروع ہو گئے ہیں، پی ایس ایل کے فائنل کو لاہور کروانے کے فیصلہ کو پاگل پن قرار دیکر انہوں نے اپنی احمقانہ سوچ اور بیمار ذہنیت کو ظاہر کیا ہے. چوہدری اظہر قیوم ناہرا نے کہا کہ ہمیں دہشت گردوں کے ڈر سے اپنا کوئی کام منصوبہ اور پروگرام بند نہیں کرنا چاہیے