اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,986FansLike
9,992FollowersFollow
565,400FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

مزنگ میں واقع گھر میں آگ لگنے سے میاں بیو ی اور بچی جاں بحق

لاہور (مانیترنگ ڈیسک)لاہور کے علاقے مزنگ میں واقع ایک گھر میں آگ لگنے سے 3افراد جاں بحق ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق مزنگ کے علاقے میں عمارت کے تیسرے فلور پر واقع فلیٹ میں رات گئے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث جھلس کر میاں بیوی اور بچی جاں بحق ہو گئے جن کی لاشیں نکال کر ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے اور فائر برگیڈ کو بھی طلب کیا گیا جنہوں نے آگ پر قابو پا لیا تاہم اس دوران دھویں کے باعث دم گھٹنے سے گھر کے مکین زاہد ، ثمینہ اور انکی بیٹی عائشہ جاں بحق ہو چکے تھے ۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی تاہم زاہد اس کی بیوی ثمینہ اور بچی عائشہ کا جسم 100 فیصد جھلس چکا ہے۔