اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,557FansLike
9,991FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

ٹکٹیں نہ ملنے پر شائقین کے رنگ برنگے انداز میں شکوے

لاہور (نیوز ڈیسک) پی ایس ایل فائنل کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا۔ ہر طرف سے ٹکٹ، ٹکٹ کی پکار سنائی دینے لگی لیکن پی ایس ایل کا فائنل سٹیڈیم میں دیکھنا عام آدمی کے بس سے باہر ہو چکا ہے۔ میچ کے لئے اب صرف بارہ ہزار روپے والی ٹکٹ دستیاب ہے۔ بارہ ہزار لائیں اور قطار میں لگ جائیں، نہیں تو گھر بیٹھ کر میچ دیکھیں۔بہت سے دیوانوں کی طرح عظمیٰ بخاری کی باری بھی نہ آئی اور وہ بھی ٹکٹ کے حصول میں ناکام رہیں۔ کرکٹ کے شیدائی بابا جی نے لاہور میں ناچ ناچ کر دہائی دی مگر وہ بھی ٹکٹ نہ پا سکے۔ بے صبرے دیوانوں نے ٹکٹ نہ ملنے پر گا نے گا کر شکوے بھی کئے۔پانچ سو، چار ہزار اور آٹھ ہزار والے ٹکٹ ختم ہو گئے لیکن کرکٹ دیوانوں کا جنون کم نہ ہوا۔ بینکوں کے باہر طویل قطاریں لگی رہیں۔ ہر کوئی ٹکٹ حاصل کرنے کے لئے پرجوش تھا۔من پسند ٹکٹ نہ ملنے پر بعض شائقین نے ٹکٹ بلیک میں فروخت ہونے کا الزام لگایا۔ کرکٹ دیوانے مہنگے ٹکٹ ملنے پر پریشان نظر آئے تو سستے ٹکٹ پلک جھپکتے میں غائب ہونے پر حیران بھی نظر آئے۔