اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,355FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

شجاع آباد: بھتہ نہ دینے پرچک آرایس میں تین مسلح افرادکی فائرنگ دکانداروں نے بھتہ خوروں کے خلاف احتجاج

شجاع آباد( ملک جاوید وینس سے)بھتہ نہ دینے پرچک آرایس میں تین مسلح افرادنے میڈیکل سٹورکے باہرفائرنگ کردی جس پر مارکیٹ کے دکانداروں نے بھتہ خوروں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ٹائرجلا کر ملتان روڈ کو بلاک کردیا۔ میڈیکل سٹور مالک آصف نے بتایاکہ ملزم راشد بھورااوراس کے دوساتھیوں نے آکردس ہزارروپے بھتہ مانگا۔ یہ ہرماہ دس ہزارروپے بھتہ وصول کرتے ہیں بھتہ نہ دینے پرانہوں نے ہوائی فائرنگ کرکے خوف وہراس پھیلایا اور لاقانونیت کی انتہا کردی۔ اس موقع پرڈی ایس پی شجاع آبادمحم دشبیر نے موقع پر پہنچ کردکان مالک آصف کوبھتہ خوروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے سخت قانونی کاروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی جس پر تاجروں نے اپنا پرامن احتجاج ختم کردیا۔ جبکہ اکمل اورمرید حسین کوگرفتارکرکے تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ جبکہ محسن اور راشد کو گرفتار کرنے کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔