اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

868,718FansLike
9,994FollowersFollow
566,100FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

عراق:شادی کی تقریب میں خودکش دھماکہ26 افراد مارے گئے

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)شادی کی تقریب میں خودکش دھماکہ ہونے سے 26 افرادمارے گئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔عرب خبر رساں ادارے’ الجزیرہ‘ کے مطابق عراق کے شہر تکریت میں ایک شادی کی تقریب جاری تھی کہ ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس سے 26 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔خودکش دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو اپنے گھیرلے میں لیکر سیل کردیا اور کرفیو نافذ کردیا۔ پولیس ذرائع نے خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘کو بتایا کہ شادی کی تقریب میں دو دھماکے کیے گئے جبکہ دو مزید حملے سکیورٹی فورسز پر کئے گئے۔مزید بتایا کہ تکریت کے علاقے میں جنگجوﺅں اور سکیورٹی فورسز کے مابین کشیدگی برقرار ہے۔خبر رساں ادارے ’بی بی سی‘ کے مطابق خودکش حملے میں 30 افرادمارے گئے اور90 زخمی ہوئے ہیں اور شادی کی تقریب میں موجود ایک عینی شاہد نے بتایا کہ حملہ آور جس نے کالی جیکٹ پہنی تھی نے اپنے آپ کو اس وقت دھماکے سے اڑا لیا جب نکاح کی تقریب جاری تھی جبکہ دولہا جس کا نام زردشت مصطفی فاطمی ہے اس حملے میں مارا گیاہے۔ ’بی بی سی ‘ ہی کے مطابق دولہا کے عزیز نے دولہا کی ہلاکت کی تردید کی ہے اور بتایا کہ دولہا کے والد اور بھائی حملے میں مارے گئے ہیں، داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔واضح رہے کہ عراقی سکیورٹی فورسز نے تکریت کو داعش سے 2015 ءمیں چھڑایا تھا۔ Blast-01