اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

847,362FansLike
9,978FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پاک افغان سرحد کو دوبارہ غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دیا گیا

دو روز کیلئے سرحد کھولے جانے کے دوران چوبیس ہزار افغانی واپس گئے ، نو سو سے زائد افراد پاکستان میں داخل ہوئے
لنڈی کوتل (شاہد شنواری سے) پاک افغان سرحد کو ایک بار پھر غیرمعینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا ، دو روز کے دوران چوبیس ہزار سے زائد افراد افغانستان گئے ۔ پاکستان کا جذبہ خیرسگالی ، افغان سرحد پر موجود ہزاروں افراد کی مشکلات کے پیش نظر حکومت پاکستان نے اٹھارہ روز بندش کے بعد سرحد دو روز کے لیے کھولی تھی ۔ بارڈر حکام کے مطابق اس دوران چوبیس ہزار سے زائد افغان اپنے ملک گئے اور نو سو سے زائد افراد پاکستان میں داخل ہوئے ۔ سرحد پر صرف پاسپورٹ رکھنے والوں کو آمد و رفت کی اجازت دی گئی تھی تاہم تجارتی سرگرمیاں بدستور معطل ہیں ۔ دو روز مکمل ہونے کے بعد پاک افغان سرحد کو تاحکم ثانی بند کر دیا گیا ۔