اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,292FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پنجاب حکومت کے عملی اقدامات کا اعتراف بین الاقوامی ادارے بھی کر رہے ہیں: محمد علی رندھاوا ڈپٹی کمشنر حافظ آباد

حافظ آباد (مجاہد مالک زیدی) ڈپٹی کمشنر حافظ آباد محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ "پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب” ایسا انقلابی ویژن ہے جس کی کامیابی نہ صرف صوبہ پنجاب بلکہ پورے پاکستان کی تقدیر بدل کر رکھ دے گی ۔انہوں نے کہا کہ غربت ،بے روزگاری اور ناخواندگی کے خاتمے کے لیے یونیورسل پرائمری ایجوکیشن پروگرام انتہائی اہم اور دور رس نتائج کا حامل ہے جس کے اہداف کے حصول کو یقینی بنانا محکمہ تعلیم کے انتظامی افسران ،اساتذہ سمیت ہم سب کی اہم قومی اور سماجی ذمہ داری ہے ۔انہوں نے کہا کہ مفت تعلیمی سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کا ایسا علم دوست اقدام ہے جس کی بدولت اب غریب کا بچہ بھی پہلی سے لیکر پی ایچ ڈی تک نہ صرف ملکی بلکہ غیر ملکی سطح پر بھی تعلیم حاصل کرکے اپنا نام پیدا کر سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی شعبہ کی بہتری کا اعتراف اعلیٰ ترین بین الاقوامی ادارے بھی کر رہے ہیں اور دوسرے صوبے بھی اس حوالہ سے پنجاب کی تقلید کرنے میں مصروف ہیں جو پنجاب کی اس اہم ترین سماجی شعبہ میں کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار محکمہ تعلیم کی جانب سے یونیورسل پرائمری ایجوکیشن مہم کے حوالہ سے جناح ہال میں منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔چیئرمین ضلع کونسل میاں افضل حسین تارڑ ،وائس چیئرمین رائے قمر زمان کھرل ،چیئرمین سٹی میونسپل کمیٹی حاجی جمشید عباس تھہیم،وائس چیئرمین خالد محمود بٹ ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اللہ دتہ وڑائچ ،سی ای او افتخار نواز ورک ،محکمہ تعلیم کے افسران ،اساتذہ اور معززین نے تقریب میں شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کسی بھی صورتحال کو جذبے ،لگن اور خلوص نیت سے بہتر بنایا جا سکتا ہے اور کوئی بھی چیلنج آپ کے عزم سے بڑا نہیں ہو سکتا ۔انہوں نے کہا کہ فقدان صرف بہتری کے جذبے ،نیت اور آگے بڑھنے کی امنگ کا ہوتا ہے وگرنہ کم و سائل ٹارگٹ کے حصول کی راہ میں کبھی رخنہ نہیں ڈال سکتے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ضلع کونسل میاں افضل حسین تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب ہر شعبہ بالخصوص تعلیم کے شعبہ میں مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے جس کا بین الاقوامی ادارے بر ملا اعتراف کرتے ہیں اور موجودہ حکومت کی علم دوست پالیسیوں ،میرٹ پر بھرتی اور تعلیمی اداروں میں بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے اربوں کے فنڈز کا اجراء شاندار نتائج دکھا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضلع جو کہ 2008میں35ویں نمبر پر تھا اب مسلسل بہتری کے ساتھ گزشتہ تین سالوں سے پنجاب کے ٹاپ ٹین اضلاع میں شامل چلا آ رہا ہے ۔انہوں نے علم اور ریسرچ کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اپنی اس گمشدہ میراث کو دوبارہ حاصل کرکے ہی ہم بھی ترقی یافتہ ممالک ہی صف میں اپنا مقام اور ایک حقیقی اسلامی فلاحی ریاست کی تشکیل کا خواب پورا کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قرآن اور اسوہ رسول علم کے حصول کو فرض قرار دیتے ہوئے ہمہ وقت ریسرچ کے ذریعے انسانیت کی خدمت اور معاشرتی ترقی کا درس دیتے ہیں جس کو آج پہلے سے بھی زیادہ جذبے کے ساتھ اپنانے کی ضرورت ہے ۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی افتخار نواز ورک نے کہا ہے اس سال لگ بھگ 37ہزار چھوٹے بچوں کو سکول داخل کرنیکا ٹارگٹ ملا ہے جس کو فرض سمجھ کر پورا کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ سیاسی اور انتظامی سپورٹ کے ذریعے سکولوں کی تعلیمی دہم نصابی نتائج میں مسلسل اور واضح بہتری آئی ہے جس کو اور بھی بہتر بنا کر ضلع پنجاب کا نمبر ون ڈسٹرکٹ بنایا جائیگا۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میڈم بشریٰ خالد اور ڈپٹی ڈی ای او ڈاکٹر اشفاق نے یونیورسل پرائمری ایجوکیشن کی اہمیت ،گزشتہ سال کی کارکردگی اور نئے ٹیلنٹ کو حاصل کرنے کے لیے بنائی جانے والی حکمت عملی کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر چیئرمین ضلع کونسل اور ڈپٹی کمشنر نے نئے بچوں کے سکول داخلہ فارم پر دستخط کرکے مہم کا باضابطہ افتتاح بھی کیا ۔
09.03.2017..