اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

847,684FansLike
9,979FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

لاہورجنرل ہسپتال کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل زخمی ، ملزم فرار

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور جنرل ہسپتال کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 1اہلکار زخمی ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق جنرل ہسپتال کے قریب مست نگر روڈ پر ڈکیتی کے بعد فرار ہونے والے ملزمان کو پولیس نے ناکے پر روکنے کی کوشش کی جس پر ڈاکوﺅ ں نے فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہو گئے ۔ فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم ڈاکوو¿ں کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے اور جلد انہیں گرفتار کر لیا جائے گا ۔