اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,583FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پیمرا کاٹی وی پر بڑھتی فحاشی روکنے کیلئے بڑا قدم، چینلز مالکان کے ساتھ مشاورتی اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا ) نے ٹی وی چینلز پر بڑھتی ہوئی فحاشی کے خلاف عملی اقدامات کا آغاز کرتے ہوئے چینل مالکان کے ساتھ مشاورتی اجلاس طلب کرلیا ۔پیمرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پیمرا کو ناظرین کی بڑی تعداد کی طرف سے نجی ٹی وی چینلز پر دکھائے جانے والے ڈراموں، کمرشلز اور مارننگ شوز کے معیار میں گراوٹ کی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔ ٹی وی پروگرامز میں بہتری لانے کیلئے پیمرا نے پی بی اے اور سیٹلائٹ ٹی وی چینلز کے نمائندوں کے ساتھ جمعرات کو مشاورتی نشست کا اہتمام کیا ہے جس میں یہ تمام مسائل زیر بحث لائے جائیں گے۔