اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,292FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بلاول بھٹو نے بابر سہیل بٹ کے قتل کیخلاف ہر ضلع میں احتجاج کرنیکی ہدایت کر دی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنما بابر سہیل بٹ کے قتل کے خلاف ہر ضلع میں احتجاج کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔ یہ بات پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری ندیم افضل چن نے میو ہسپتال ڈیڈ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ بابر سہیل بٹ کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کر کے حقائق منظر عام پر لائے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ورثاء نے مقدمے کے اندراج کے لئے جو درخواست دی ہے اس میں بھی رد و بدل کر دیا گیا ہے جس سے شکوک و شبات جنم لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت کے مطابق قتل کے خلاف ہر ضلع میں احتجاج کیا جائے گا ۔