اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

852,977FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ایسے حقائق سے پردہ اٹھا دیا گیا کہ سب دنگ رہ گئے۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ مردم شماری شروع ہونے کا فیصلہ اتفاق رائے سے ہونا چاہئے تھا، اپوزیشن کا پارلیمنٹ کو چلانے میں تعاون سب کے سامنے ہے، اپوزیشن اگر نہ ہو تو پارلیمنٹ کا کورم بھی پورا نہیں ہوتا ۔تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ قومی اسمبلی میں کی نکتہ اعتراض کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں وفاقی وزیر شیخ آفتاب نے کہا کہ 1990ء میں محمد نوازشریف جب وزیراعظم بنے تو محترمہ بے نظیر بھٹو قائد حزب اختلاف تھیں ،اس وقت بڑے تلخ حالات تھے اور ایک دوسرے سے بات بھی نہیں کرتے تھے۔ 1993ء میں محترمہ وزیراعظم بنیں اور نواز شریف قائد حزب اختلاف بنے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں تعمیر و ترقی کا دور وزیراعظم نواز شریف کے وزیراعظم بننے کے بعد شروع ہوا۔ 1990ء میں موٹرویز کا منصوبہ شروع ہوا۔ یہ منصوبہ رہتی دنیا تک رہے گا اور میاں نواز شریف کا نام گونجتا رہے گا، ہر منصوبہ پرمحمد نواز شریف کا نام لکھا ہے۔ شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ ہم نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا جس پرعالم اسلام میں خوشیاں منائی گئیں۔ اس کی پاداش میں محمد نواز شریف کو اٹک قلعہ میں قید کیا گیا اور بعد ازاں انہیں جلا وطن کردیا گیا۔ اس وقت ملک کی دونوں بڑی سیاسی جماعتوں نے صورتحال کا ادراک کرتے ہوئے لندن میں میثاق جمہوریت پر دستخط کئے۔ میاں نواز شریف نے محترمہ بے نظیر بھٹو کی میت پر کھڑے ہو کر جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کرکے دکھایا۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے برسراقتدار آکر کراچی میں امن قائم کیا، ملک میں بجلی کے کارخانے لگ رہے ہیں ٗ2018ء تک ملک سے لوڈشیڈنگ ختم ہوگی اور سستی بجلی بھی عوام کو ملے گی۔ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے ملک کی تقدیر بدل رہی ہے، وزیراعظم نواز شریف نے گالی کا جواب کبھی گالی سے نہیں دیا، بیرونی سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے، ملک تیزی سے ترقی کی طرف گامزن ہے، میٹرو بس منصوبے غریبوں کے منصوبے ہیں۔ کراچی میں گرین بس منصوبے شروع ہیں۔ ریلوے بہتر ہو رہا ہے ٗحقائق سے پردہ اٹھایا تو کچھ نہیں بچے گا۔ اصل فیصلہ 2018ء کے الیکشن میں عوام کریں گے۔