اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,292FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ایس ایچ اورانا سرور کا با اثر افراد سے مل کر معمر خاتون کے گھر پر دھاوا ، خاتون سمیت جواں سالہ بیٹیوں پر تشدد

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)تھانہ سیلائٹ ٹائون کے ایس ایچ او نے عدالت کے احکامات ہوا میں اُڑا دیے ،با اثر افراد سے مل کر معمر خاتون کے گھر پر دھاوا بول دیا ،اہل خانہ کو ذدوکوب کر کے فوری گھر خالی کرنے کی دھمکیاں ،متاثرہ خاندان کاایس ایچ او ،و غنڈہ عناصر کے خلاف شدیداحتجاج اور نعرے بازی،انصاف کیلئے متاثرہ خاتون نے وزیر اعلیٰ کو درخواست دے دی ۔تفصیلات کے مطابق سیٹلائٹ ٹائون کی رہائشی چار بچوں کی ماں شبینہ صدف زوجہ ابرار جمیل نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو دی گئی درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ تھانہ سٹلائٹ ٹائو ن کے ایس ایچ او رانا سرور نے 20مسلح افراد جو کہ بااثر غنڈہ عناصر ہیں سے مل کر میرے گھر پر دھاوا بول دیا اور چادرو چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے پوری فیملی کو ایک کمر ے میں یرغمال بنا کرذدوکوب کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیںاور میری جواں سالہ بیٹیوں کو تشدد کا نشانہ بنتے رہے۔ متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او نے مجھے کہا ہے کہ گھر خالی کردوورنہ جھوٹا مقدمہ درج کر کے جیل بھجوادوں گا جبکہ میرے گھر کا کیس عدالت میں زیر التوا ہے اورعدلت سے میں نے سٹیے لے رکھا ہے ،متاثرہ خاندان نے گزشتہ روز ایس ایچ او سمیت غنڈاہ عناصر کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ان غنڈہ عناصر کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔