اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,583FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پاکستان سے واپس جاتے ہوئے انٹرنیشنل ایئرلائن کے جہاز سے متعلق افسوسناک خبر آگئی

لاہور (نیوز ڈیسک) ایتھوپیئن ایئرلائن کی پرواز میں 2 مسافروں کے جھگڑے کی وجہ سے طیارے کو لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کروانی پڑی۔نجی ٹی وی کے مطابق سے ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا سے بیجنگ جانے والی ایتھوپیئن ایئرلائن کی پرواز میں 2 مسافروں کے درمیان دوران پرواز جھگڑا ہوا اور نوبت ہاتھا ہائی تک پہنچ گئی۔ بوئنگ 777 کے عملے نے مسافروں میں بیچ بچاؤ کرانے کی کوشش کی تو ایک مسافر نے عملے سے بھی ہاتھا پائی کی کوشش کی، جس کے بعد طیارے کو لاہور ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کروائی گئی۔ دونوں مسافروں کو ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے اپنی تحویل میں لے لیا اور عملے کے رکن سمیت انھیں ایئرپورٹ پر ہی طبی امداد دی گئی۔ ہنگامی لینڈنگ کرنے والے ایتھوپیئن ایئرلائن کے طیارے میں 300 سے زائد مسافر سوار تھے۔