اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

861,399FansLike
9,985FollowersFollow
564,900FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ہائیکورٹ نے خواتین نیوز اینکرز کو دوپٹے کا پابند بنانے کی درخواست پر پیمرا کو فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے خواتین نیوز اینکرز کو دوپٹے کا پابند بنانے کی درخواست پر پیمرا کو فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ نے شہباز مغل کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کا موقف تھا کہ ٹی وی چینلز پر خواتین اینکرز کو دوپٹے کا پابند بنانا پیمرا کی ذمہ داری ہے لیکن پیمرا اپنے ہی ضابطہ اخلاق کی ذمہ داری پوری نہیں کر رہا، عدالت پیمرا کو ضابطہ اخلاق کی پابندی کروانے کا حکم جاری کرے، سماعت کے بعد عدالت نے درخواست گزار کو خواتین اینکرز کو دوپٹے کا پابند بنانے سے متعلق ترمیمی درخواست دائر کرنے کی ہدایت کی جبکہ پیمرا کو درخواست گزار کا موقف سن کر جلد فیصلہ کرنے کا حکم دے دیاہے۔