اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,292FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

شیخوپورہ : ٹرین کی آئل ٹینکر سے ٹکر، چھ بوگیوں میں آگ بھڑک اٹھی

شیخوپورہ(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور سے کراچی جانے والی مسافر ٹرین شیخوپورہ کے قریب آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی جس سے ٹرین کی بوگیوں میں آگ لگ گئی اور اس کے نتیجے میں ایک مسافر جھلس کر جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والی مسافر ٹرین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ٹرین کی متعدد بوگیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرین میں جس مقام پر آگ لگی وہاں ریلوے پھاٹک موجود تھا جہاں سے ایک آئل ٹینکر گزر رہا تھا اور ٹرین کے آئل ٹینکر سے ٹکرانے کے بعد آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو 1122 اور فائربریگیڈ کی متعدد گاڑیاں جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں مسافروں کی ہلاکت کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے جب کہ ٹرین میں موجود مسافروں کو باہر نکالا جارہا ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے بعض زخمی مسافروں کو نکال کر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔جائے حادثہ پر موجود ایک عینی شاہد نے بتایا کہ لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس رات 12 بجے کے قریب شیخوپورہ میں ہرن منار ریلوے پھاٹک پر پہنچی تو پھاٹک کراس کرتے ہوئے آئل ٹینکر سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں زور دار دھماکا ہوا اور آگ بھڑک اٹھی جس نے ٹرین کی بوگیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ عینی شاہد نے بتایا کہ واقعے کے بعد کئی لوگ بھی جھلس گئے ہیں جب کہ دیگر مسافروں نے فوری طور پر اپنی مدد آپ کے تحت اپنا سامان لے کر ٹرین سے اتر گئے۔ترجمان ریلوے نے حادثے کی معلومات دیتے ہوئے اس میں ایک مسافر کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہےکہ ابتدائی طور پر ٹرین اور آئل ٹینکر میں تصادم سے حادثے کا پتا چلا ہے تاہم اس کی مزید تحقیقات بھی کی جارہی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ حادثے میں بعض مسافر بھی زخمی ہوئے ہیں جب کہ محفوظ رہنے والے مسافروں کے لیے متبادل ٹرین کا انتظام کیا جارہا ہے۔