اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,650FansLike
9,984FollowersFollow
564,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

عالمی ادارے دنیا کو امن دینے میں ناکام ہوگئے :مولانا فضل الرحمان

حرمین شریفین کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے ، پاکاستانی سیاستدان ایک دوسرے کو چور کہہ کر مخاطب کرتے ہیں :عالمی اجتماع سے خطاب
نوشہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں عالمی ادارے دنیا کو امن دینے میں ناکام ہو گئے ، افغانستان میں فوجی طاقت کے ذریعے جائز حکومت کا خاتمہ کیا گیا ، کشمیر کرب سے گزر رہا ہے ، عراق اور شام لہو لہو ہے ۔ انہوں نے کہا حرمین شریفین کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے ، اس کی حفاظت کریں گے ، سیاستدان ایک دوسرے کو چور کہتے ہیں یہ باوقار سیاست نہیں ۔ نوشہرہ میں صد سالہ یوم تاسیس کی تقریب کے آخری روز جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے خطاب میں عالمی حالات و واقعات پر بھرپور طریقے سے خیالات اظہار کیا ۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا عالمی ادارے دنیا کو امن دینے میں ناکام ہو گئے ، افغانستان میں فوجی طاقت کےذریعےجائزحکومت کاخاتمہ کیا گیا، غیرملکی افواج کے افغانستان سے نکلنے اور باہمی مذاکرات سے ہی امن آئے گا۔۔ جے یو آئی ف کے سربراہ نے کہا ،آج ،لیبیا ،یمن ،عراق اور شا م لہو لہو ہے ، دہشت گرد دندنا رہے ہیں، ۔ امریکا اور روس طاقت استعمال کر کے فتح کی آمجاگاہ بنا رہے ہیں ،، مولانا فضل الرحمان نے کہا ،،،حرمین شریفین کا تحفظ ہمارے ا یمان کا حصہ ہے،اس کی حفاظت کریں گے۔ ۔ مولا نا فضل الرحمان نے کشمیر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کشمیر کرب سے گزر رہا ہے ، عالمی برداری مسئلہ کو بھی حل کرے ۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا پاکستان اور بھارت کے عوام آپس میں معاملات کی بہتری چاہتے ہیں ، دونوں ملکوں کو چاہیے وہ معاملات مذاکرات سے حل کریں ۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا سیاستدان ایک دوسرے کو چور کہتے ہیں یہ باوقار سیاست نہیں ، جب ہمارے پاس اقتدار ہوگا تو کرپشن کی بات نہیں ہوگی ، مولانا فضل الرحمان نے سی پیک کو پاکستان کا مستقبل قرار دیا اور اسے خوش آمدید کہا ۔ مولانا فضل الرحمان کے خطاب کے دوران ان کے رضا کاروں نے بھرپور نعرے بازی کا سلسلہ جاری رکھا ۔