اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,355FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے6 کشمیری شہید، متعدد زخمی

سری نگر (مانیڑنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے اور قابض فوج کی مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 6 کشمیری شہید جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں مظاہرین بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کر رہے تھے کہ قابض فوج نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 6 کشمیری شہید جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ اس کے علاوہ مظاہرین کو روکنے کے لیے بھارتی فوج کی جانب سے چھرے والی بندوق کا بھی استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت متعدد نوجوان زخمی ہو گئے۔ واضح رہے کہ گذشتہ برس جولائی میں برہان وانی کی شہادت کے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں شروع ہونے والی آزادی کی تحریک کو کچلنے کے لیے قابض بھارتی فوج وادی میں انسانیت سوز مظالم ڈھارہی ہے اوراب تک بھارتی فوج کے ہاتھوں سیکڑوں کشمیری شہید اورہزاروں زخمی ہوچکے ہیں جب کہ قابض فوج کے مظاہرین پر پیلٹ گن کے استعمال سے سیکڑوں کشمیری بصارت سے بھی محروم ہوچکے ہیں۔