اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,690FansLike
9,999FollowersFollow
568,400FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

شہباز شریف کا نام بدلنے کے لئے ڈبا رکھ دیا ہے:قمر زمان کائرہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)رہنما پیپلزپارٹی قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا تھا کہ اگر میں نے ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہ کیا تو میرا نام تبدیل کردینا، ہم نے آج اپنے وزیر اعلیٰ کا تبدیل کرنے کیلئے ڈبا رکھ دیا ہے جبکہ جلسے میں”کیتا کی اے “کے نعرے بھی لگتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا شریف برادران پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکمران کہتے تھے پاکستان سٹیل، پی آئی اے کا خسارہ ختم کردیں گے جبکہ آج پاکستان سٹیل بندہے اور پی آئی اے کاخسارہ بھی بڑھ گیاہے۔ میاں صاحب آپ کی چوریاں عالمی اداروں نے پکڑ لی ہیں،آپ دبئی کی ملیں گھاٹے میں تھیں مگر لندن میں جائیدادیں خرید لیں اور بڑے جج صاحب نے کہا کہ میاں صاحب!آپ پاکستان کے عوام کی نمائندگی کے قابل نہیں رہے۔انہوں نے کہاکہ جن کے پاناما لیکس میں نام ہیں وہ کہتے ہیں ایک روپے کی کرپشن ثابت کردو، اگر ثابت ہوجائے سیاست چھوڑدیں گے ،پھر جب ہم نے نندی پور کا حساب مانگا انہوں نے ریکارڈ کو آگ لگادی ۔ نوازشریف اورشوبازشریف سے کچھ باتیں کرنے کےلئے جمع ہوئے ہیں، آج ہم نے ان سے وعدوں کا حساب لینا ہے اور ہم مینار پاکستان پر کیمپ لگانا چاہتے تھے۔ شہباز شریف پاکستان کے لوگ تم سے پوچھیں گے کہ ہمارے لیے کیا کیا ہے؟۔حکمران کہتے ہیں پی آئی اے میں پیپلزپارٹی نے بہت بندے بھرتی کردیے اور یہ بھی کہاجاتا ہے کہ ریلوے اس لیے گھاٹے میں ہے کہ پیپلزپارٹی نے بندے بھرتی کرلیے ۔