اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,113FansLike
9,998FollowersFollow
568,300FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

”میاں صاحب کیتا کی اے“ پیپلز پارٹی کا سوال

پیپلز پارٹی کے رہنماء قمر زمان کائرہ نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ آج تیل کی قیمت بھی کم اور بجلی کے ریٹ ڈبل ہیں لیکن لوڈشیڈنگ بدستور جاری ہے۔ میاں صاحب سے پوچھتے ہیں کہ ”کیتا کی اے“۔
لاہور: (مانیٹرنگ ڈیسک) قمر زمان کائرہ کا ناصر باغ میں لوڈشیڈنگ کیخلاف پیپلز پارٹی کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج پی آئی اے اور سٹیل ملز کا خسارہ بڑھ رہا ہے۔ آج تیل کی قیمت بھی کم اور بجلی کے ریٹ ڈبل ہیں لیکن لوڈشیڈنگ بدستور جاری ہے۔ شہباز شریف کہتے تھے ایک سال میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہ کیا تو نام بدل دینا، لوڈشیڈنگ ختم نہیں ہوئی، شہباز شریف کا نام آج بدل دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قوم حکمرانوں سے پوچھ رہی ہے کہ ”کیتا کی اے“۔ قمر زمان کائرہ کا دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکمرانوں سے قوم سے جو ڈرامے کیے، ہم ان کا حساب لیں گے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ لاہور کے ہسپتالوں میں مائیں، بہنیں فرش پر تڑپتی ہیں۔ ہسپتالوں میں ڈاکٹر اور ادویات تک دستیاب نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی چوریاں عالمی اداروں نے پکڑ لی ہے۔ ان کی اولاد کی جائیدادیں بڑھ رہی ہیں۔ نواز شریف کو گارڈ فادر میں نے نہیں بلکہ جج صاحبان کہہ رہے ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے قومی اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران کہا تھا کہ بھٹو نے ان کی ملیں لے لیں۔ اگر وہ کنگال تھے تو پھر لندن، دبئی اور جدہ ملیں کیسے لگیں؟ شریف برادران کو حساب دینا ہو گا۔