اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,909FansLike
9,984FollowersFollow
564,300FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

جوانوں کو تیار رہنے کا حکم۔۔ پاک فوج کیاکرنے جا رہی ہے؟

چمن (مانیٹرنگ ڈیسک) چمن میں پاک افغان سرحد پر کشیدگی برقرار ، باب دوستی تیسرے روز بھی بند رہا ، تجارتی سرگرمیاں معطل ہوگئیں ، پاک فوج کے جوان سرحد پر دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے الرٹ رہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق چمن میں پاک افغان سرحد پر جمعہ کو پیش آنے والے واقعے کے بعد کشیدگی برقرار رہی ۔ پاک فوج کے جوان سرحد پر دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے الرٹ رہے ، بھاری توپ خانہ بھی اگلے مورچوں پر پہنچا دیا گیا۔ کشیدگی کے باعث باب دوستی تیسرے روز بھی بند رہا۔نیٹو سپلائی اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سمیت تمام تجارتی سرگرمیوں کے ساتھ پیدل آمدورفت بھی معطل رہی۔ علاقے سے لوگوں کا انخلا جاری رہا ، سرحد سے پانچ کلومیٹر دور کیمپ قائم کیا گیا جہاں متاثرین کو عارضی رہائش فراہم کی گئی اور ہر ممکن سہولتیں بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ سرحد سے ملحقہ چار کلومیٹر کے علاقے کو نو گو ایریا قرار دیا گیا ، کئی دیہات خالی کرا لئے گئے۔ سرحد پر سیکورٹی سخت کردی گئی ، پاک فوج کے ہیلی کاپٹر مسلسل نگرانی کرتے رہے ۔