اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,155FansLike
9,985FollowersFollow
564,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

الیکشن سے پہلے خزانوں کے منہ کھلنے لگے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) دوہزار اٹھارہ الیکشن سے پہلے لیگی سرکار کی لاہور پر ایک اور کرم نوازی وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے کالاشاہ کاکو سے راوی پل تک ایلی وییٹڈ ایکسپریس وےبنانےکی منظوری دے دی، چھ رویہ ایکسپریس وے کے چار لین عام ٹریفک اور دو میٹرو بس کےلیے ہوں گے ۔ شہر لاہور پر پنجاب حکومت پھر سے مہربان ہوگئی انتخابات سے پہلے ہی تیاری زور پکڑنے لگی، الیکشن قریب آتے ہی پنجاب حکومت نے لاہور شہر کو ایک اور بڑے منصوبےکی خوشخبری سنا دی۔ سال دو ہزار تیرہ کے انتخابات سے پہلے بھی اسی طرح وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے میٹروبس منصوبے کی منظوری دی تھی جو انتخابات سے قبل ہی مکمل بھی ہو گیا تھا اور اب اسی طرز پر کالاشاہ کاکو سے راوی پل تک ایلی وی ایٹڈ ایکسپریس وے بنانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ جسکا ساڑھےچارکلومیٹر حصہ پُل جبکہ ڈیڑھ کلومیٹر حصہ زمین پر ہوگا چھ رویہ ایکسپریس وے کےچار لین عام ٹریفک اور دو لین میٹرو بس کےلیے ہوں گے اور میٹروبس منصوبےکو بھی شاہدرہ سے رچنا ٹاون تک بڑھایا جائے گا۔ اس منصوبے سے راوی پُل اورشاہدرہ ریلوے پھاٹک پر اکثر درہم برہم رہنے والے ٹریفک نظام میں بہتری آئے گی، آئندہ الیکشن میں اورنج ٹرین کےساتھ یہ منصوبہ بھی ن لیگ کی انتخابی مہم کےلیےمددگار ثابت ہوگا۔