اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,496FansLike
9,979FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

بول ٹی وی کے پروگرام میں جس شہری کی مرسڈیز نکلی وہ در اصل کون ہے ؟

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ روز نجی نیوز چینل بول ٹی وی کی رمضان المبارک کے موقع پر اسپیشل ٹرانسمیشن میں جواد نامی شہری مرسڈیز گاڑی نکل آ ئی جس پر وہ بے حد خوش ہے ۔اس اسپیشل ٹرانسمیشن کے بارے میں ایک سوشل میڈ یا صارف سید طلحہ احمد ہاشمی نے دعویٰ کیا ہے کہ جس جواد خان کی مرسڈیز نکلی ہے اس کا بھائی دانیال خان خود بول نیوز میں کام کر رہا ہے ۔اس نے بتا یا کہ جواد خان کے ایگزیکٹ کے تمام ملازمین سے تعلقات ہیں ،میرا خیال ہے کہ جواد خان خود بھی بول نیٹ ورک کا ہی حصہ ہے اور نیا ملازم ہے ۔سید طلحہ احمد ہاشمی نے عامی لیاقت سے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ پری پلان شو ایسے کیسے چلے گا ؟۔اس نے کہا کہ ڈرامے بازی مت کرو ،جس کی مرسڈیز نکلی اس کے تاثرات سے پتہ چل رہا تھا کہ اسے پہلے ہی پتہ تھا ۔اس نے مزید کہا کہ اللہ ہی حافظ ہے آپ لوگوں کا ،بھائی آپ سے یہ امید نہیں تھی ۔

جواد خان کی تصویر

news-1496043108-4011
دانیال خان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کا سکرین شاٹ جس میں واضح طورپر لکھا دیکھا جاسکتاہے کہ وہ بول کے ملازم ہیں۔
news-1496043115-9168