اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,496FansLike
9,979FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

کیا راحیل شریف واقع سعودی اتحاد کی سربراہی چھوڑ رہے ہیں ؟ سوشل میڈیا پر ہنگامے کے بعد اصل حقیقت اب سامنے آگئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل ( ر) راحیل شریف کے سعودی فوجی اتحاد کی سربراہی چھوڑ کر پاکستان آنے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ہنگامے کی حقیقت سامنے آگئی ۔ تفصیلات کے مطابق سابق آرمی چیف کے قریبی ذرائع نے سابق آرمی چیف راحیل شریف سے منسوب سعودی فوجی اتحاد کی سربراہی چھوڑنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر برپا اس ہنگامے کو بے بنیاد قرار دیدیا ۔ جنرل ( ر) راحیل شریف کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق آرمی چیف نے ریاض میں منعقد ہونے والی اسلامک کانفرنس میں سعودی ولی عہد کی خصوصی دعوت پربطور مہمان شرکت کی۔ ذرائع نے امریکی اور سعودی حکام کی خصوصی ملاقاتوں میں راحیل شریف کی موجودگی کی بھی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس کے دوران راحیل شریف نے کسی ملاقات اور پالیسی فیصلوں میں شمولیت اختیار نہیں کی