اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,731FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

حسین نوازکا دعویٰ جھوٹا ثابت ہوگیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاناما کیس کی تفتیش کیلئے تشکیل دی گئی جے آئی ٹی نے وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز کا دعویٰ جھوٹا ثابت کردیا۔ جے آئی ٹی سمن میں واضح ہے کہ پیشی کے وقت حسین نواز کو کون کون سی دستاویزات ساتھ لانی تھیں۔ حسین نواز نے 28 مئی کو فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے سے قبل دعویٰ کیا تھا کہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کا نوٹس 24 گھنٹے پہلے ملا۔ حسین نواز نے کسی بھی مفروضے پر بات کرنے سے گریزکرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ انہیں کوئی سوالنامہ نہیں دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ دو جے آئی ٹی ارکان پراعتراضات کی درخواست سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہے، کل سپریم کورٹ فیصلہ کرے گی کہ آج (28 مئی ) پیشی کی کیا ساکھ ہے۔ دستاویزی ثبوت کا کھوج لگائیں توحسین نواز کا دعویٰ جھوٹ کا پلندہ نکلا۔حسین نواز کے بیان سے تین روز قبل 25 مئی کے سمن میں تواضح ہے کہ آف شور کمپنیوں کے ڈائریکٹرز، شیئر ہولڈرز، بینک اسٹیٹمنٹنس سمیت تمام تفصیلات پر مبنی دستاویزات ہمراہ لائیں۔ یہی نہیں جے آئی ٹی نے حسین نواز کو ایرینا لمیٹڈ، ہل میٹلز اور عزیزیہ ملز کا ریکارڈ لانے کا بھی کہا گیا۔ سمن میں یہ ہدایت بھی ہے کہ اگر اور بھی کہیں سرمایہ کاری کر رکھی ہے تو اس کا بھی ریکارڈ لایا جائے۔ سیاسی ماہرین کا کہنا تھا کہ بے خبری یا پھر کچھ اور،لیکن پاناما جیسے حساس معاملے میں وزیر اعظم کے صاحبزادے سے ایسی فاش غلطی کی توقع نہیں تھی ۔