اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

870,933FansLike
9,992FollowersFollow
566,900FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

خیبرپختونخوا حکومت 600ارب سے زائد کا بجٹ آج پیش کریگی

پشاور (خالد خان سے) خیبرپختونخوا کے نئے مالی سال کے لئے600ارب روپے کا بجٹ تیار ہوگیا، جسے آج اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، ترقیاتی کاموں کے لئے حکومت نے ایک 190ارب روپے مختص کیے ہیں۔ خیبر پختونخوا کے اگلے مالی سال کے لئے 606 ارب کا بجٹ آج پیش ہوگا، صوبے کی ترقی پر 190 ارب روپے خرچ ہوں گے، ابتدائی وثانوی تعلیم کے لئے 16 ارب روپے 28 کروڑ مختص ہونگے۔ 410 نئے پرائمری اسکول بھی تعمیرکئے جائیں گے۔ اعلی تعلیم پر6 ارب سے زائد خرچ ہونگے، جن میں 10کالجوں کی تعمیر بھی شامل ہے۔ کے پی کے حکومت نے ماس ٹرانزٹ منصوبے کے لئے 50 ارب رکھے ہیں، صحت کے 101 منصوبوں پر 12 ارب 23کروڑ روپے خرچ ہونگے۔ بلین ٹری سونامی کا تیسرا مرحلہ بھی بجٹ میں شامل کیا گیا۔ KPK-Assembly-01