اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

856,105FansLike
9,985FollowersFollow
564,400FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

مریم اورنگزیب اور پی ٹی آئی رہنما عظمیٰ کاردار میں تلخ کلامی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ کے باہر ڈائس حاصل کرنے کے لئے وزیرمملکت مریم اورنگزیب اور پی ٹی آئی رہنما عظمیٰ کاردار میں تکرار ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت مریم اورنگزیب سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے طویل گفتگوکررہی تھیں کہ اچانک پیچھے کھڑی پی ٹی آئی رہنما عظمی کاردارنے کہا کہ گفتگو بہت طویل ہوگئی ہم گرمی میں کھڑے ہیں، اب ڈائس چھوڑ دیں ہمیں بات کرنی ہے۔ عظمیٰ کاردار کا جان بوجھ کر لمبی تقریر کرنے کا الزام لگانے پرمریم اورنگزیب نے کہا کہ اب میں بولوں گی جو کرنا ہے کرلیں اور پھر مریم اورنگزیب نے ڈائس سنبھالے رکھا جب کہ سپریم کورٹ سے واقعے کا نوٹس کا بھی مطالبہ کیا۔ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی تماشہ اوربلوہ پارٹی ہے، جب بھی ان کی مرضی کے مطابق کام نہیں ہوتا تو یہ اس طرح ہراساں کرتے ہیں، جس کو غنڈہ گردی کرنی ہے وہ بنی گالہ جا کرکرے۔