اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,155FansLike
9,985FollowersFollow
564,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

کوئٹہ : آئی جی آفس کے سامنے دھماکا ، 9افراد جاں بحق ، 13 سے زائد زخمی

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ میں ڈی آئی جی آفس کے سامنے زوردار دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 13 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ جائے وقوعہ پر کھڑی ایک گاڑی میں ہوا ۔ دھماکا خودکش نہیں تھا بلکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے اسے آپریٹ کیا گیا ۔ دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی ۔ دھماکے کے نتیجے میں گاڑیمکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ سکیورٹی اہلکاروں نے جائے حادثہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور بم ڈسپوزل سکواڈ موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے ضروری شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔ پولیس اہلکاروں نے مرنے والوں کی میتیں پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی ہیں ۔ دوسری جانب ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں 15 افراد زخمی ہوئے جن کا شہر کے مختلف ہسپتالوں میں علاج جاری ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ دھماکے کی نوعیت کا اندازہ اس وقت لگانا ممکن نہیں ، یہ خودکش تھا یا ریموٹ کنٹرول کے ذریعے دھماکہ کیا گیا اس کا اندازہ بھی مکمل تحقیقات کے بعد کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں دہشتگردوں کی کارروائی کے حوالے سے پہلے سے خدشات تھے جس کی وجہ سے سکیورٹی کو الرٹ کر دیا تھا اسی لئے دہشتگرد زیادہ بڑی کارروائی نہیں کر سکے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کا شکار ہونے والی سڑک انتہائی پرہجوم ہے جہاں شام کے اوقات تک انتہائی زیادہ ٹریفک ہوتی ہے ، ممکنہ طور پر دہشتگرد کسی پرہجوم جگہ کو نشانہ بنانا چاہتے تھے ۔ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ، بلوچستان کے وزیر اعلی ثنا اللہ زہری ، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف و دیگر سیاسی رہنمائوں نے بھی دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دہانی کروائی ہے ۔