اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

875,581FansLike
9,999FollowersFollow
568,200FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

دشمن فرقہ وارانہ دہشت گردی کے ذریعے ہمیں نشانہ بنانا چاہتا ہے، آرمی چیف

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دشمن ہمیں فرقہ وارانہ دہشت گردی کے ذریعے نشانہ بنانا چاہتا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقت عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف عید کا دوسرا روز پاراچنار میں گزاریں گے جہاں وہ دھماکے اور بعد کی بعد کی صورت حال کا جائزہ لیں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دشمن فرقہ وارانہ دہشت گردی کے ذریعے ہمیں نشانہ بنانا چاہتا ہے، بطور پاکستانی اور مسلمان ہم متحد ہیں، دشمن کو ناپاک ارادوں میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف سے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام نے ملاقاتیں کیں اور انہیں ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی جبکہ آرمی چیف نے بھی علمائے کرام کی تعریف کرتے ہوئے بھائی چارے اور مذہبی رواداری کو فروغ دینے پر زور دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کراچی اور کوئٹہ کا دورہ بھی کریں گے۔