اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,378FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سانحہ احمد پورشرقیہ میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی تدفین کا فیصلہ

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) مقامی انتظامیہ نے شدید گرمی اور سہولیات کی عدم موجودگی کے باعث سانحہ احمد پور شرقیہ میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی تدفین کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں نشتر اسپتال کے برن یونٹ میں زیرعلاج سانحہ احمد پورشرقیہ کے مزید 3 زخمی دم توڑ گئے ہیں۔ جس کے بعد سانحے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 160 سے تجاوز کرگئی ہے۔ اسپتال میں اب بھی 45 زخمی زیرعلاج ہیں، جن میں سے اکثریت کی حالت تشویشناک ہے۔ دوسری جانب مقامی انتظامیہ نےسانحہ احمد پورشرقیہ میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی تدفین کا فیصلہ کیا ہے۔ جائےحادثہ کے قریبی گاؤں میں قبروں کی کھدائی کا عمل جاری ہے۔ اس حوالے سے کمشنر بہاولپور ثاقب ظفر نے کہا ہے کہ ناقابل شناخت میتوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے کے نمونے لے لئے گئے ہیں، جن کی رپورٹ آنے میں دس دن لگ سکتے ہیں۔ اس لیے تمام افراد کی تدفین کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ہر ایک لاش کو تابوت میں بند کرکے اس پر نمبر لگانے کے بعد سپرد خاک کیا جائے گا۔ ہرتابوت کا نمبر، ڈی این اے سیمپل اور قبر کا نمبر ایک ہوگا، ڈی این اے کی رپورٹ آجانے کے بعد لواحقین کو اپنے پیاروں کی قبروں کا پتہ چل جائے گا۔ واضح رہے کہ احمد پورشرقیہ کے قریب آئل ٹینکر کے الٹنے کے بعد آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 160 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ درجنوں زخمی ہیں۔