باغ،کیری ڈبہ گہری کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ،دو زخمی

مظفرآباد (مانیٹرنگ ڈیسک) با غ سے چکار آتے ہوئے چھتر نمبر ایک میں کیری ڈبے کو حادثہ ، گہری کھائی میں گرنے سے ایک ہی گھر کے 6افراد جاں بحق ، دوزخمی , زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال باغ منتقل کیا گیا جبکہ کیری ڈبہ مکمل تباہ ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات با غ سے چکار آتے ہوئے صدن گلی چھتر نمبر ایک موڑ کاٹتے ہوئے کیری ڈبہ گہری کھائی میں جاگرا جس کے نتیجہ میں ایک ہی گھر کے ایک بچے سمیت 6افراد جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی جن کو ڈسٹرکٹ ہسپتال باغ منتقل کیا گیا جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے جبکہ عوام حلقہ کے مطابق کیری ڈبہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا ۔