اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

852,707FansLike
9,983FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

آرمی چیف شہدا کے لواحقین سے ملاقات کیلئے پارہ چنار پہنچ گئے

دورہ کے دوران جنرل قمر جاوید باجوہ جاں بحق افراد کے رشتہ داروں اور عمائدین سے ملاقاتیں کریں گے ، امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ بھی دی جائے گی

پارہ چنار (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید پارہ چنار پہنچ گئے ہیں ، سانحہ پارہ چنار میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور قبائلی عمائدین سے ملاقاتیں کریں گے،آرمی چیف کو امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ بھی دی جائے گی ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پارہ چنار پہنچ گئے ہیں ،

انہوں نے دو روز قبل پارہ چنار کا دورہ کرنا تھا تاہم خراب موسم کے باعث وہ روانہ نہیں ہو سکے تھے ۔ آرمی چیف آج کوئٹہ میں سانحہ پارہ چنار میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے ملاقاتیں کریں گے اور عمائدین سے بھی ملیں گے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ بھی دی جائے گی ۔