پاناما لیکس جے آئی ٹی کا اجلاس، شریف فیملی سے متعلق ریکارڈ کا جائزہ

وزیراعظم کے عزیز طارق شفیع کل دوبارہ طلب، حسن 3 اور حسین نواز 4 جولائی کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونگے۔

اسلام آباد:(مانیٹرنگ ڈیسک) پاناما لیکس جے آئی ٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا کی سربراہی میں جاری، اجلاس میں شریف فیملی کے ٹیکس گوشواروں سمیت کاروبار سے متعلق ریکارڈ کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاناما لیکس جے آئی ٹی کا اجلاس فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں واجد ضیا کی سربراہی میں جاری ہے، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم شریف فیملی کے ٹیکس گوشواروں سمیت کاروبار سے متعلق ریکارڈ کا جائزہ لے رہی ہے۔ دوسری جانب جے آئی ٹی نے وزیراعظم کے عزیز طارق شفیع کو کل دوبارہ طلب کیا ہے، حسن 3 اور حسین نواز 4 جولائی کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونگے جبکہ مریم نواز کو بھی 5 جولائی کو طلب کیا گیا ہے۔