اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

852,707FansLike
9,983FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ملکی قیادت کا پاکستانی شہری کے قاتل کو آزاد کرانا افسوسناک ہے: عمران خان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ سی آئی اے ایجنٹ ریمنڈ ڈیوس کی کتاب سے ثابت ہو گیا کہ ملکی قیادت نے مل کر قاتل کو آزاد کرایا ۔ ہر پاکستانی اس کتاب کا مطالعہ کرے تاکہ حقیقت کا ادراک ہو سکے انہوں نے اس ردعمل کا اظہار ہفتے کو ریمنڈ ڈیوس کی کتاب پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ٹوئٹر‘‘ پر اپنے بیان میں کیا ۔عمران خان نے کہا کہ پوری ملکی قیادت کا سی آئی اے کے ایجنٹ اور پاکستانی شہریوں کے قاتل ریمنڈ ڈیوس کو آزاد کرانا انتہائی افسوسناک ہے اور یہی وجہ ہے کہ عالمی سطح پر ہماری عزت نہیں کی جاتی بلکہ غلاموں کی طرح برتاؤ کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی ریمنڈ ڈیوس کی کتاب کا مطالعہ کرے تاکہ وہ جان سکیں کہ آخر وہ کونسی کرتوتیں ہیں جن کی بنا پر عالمی سطح پر ہم ذلیل و خوار ہو رہے ہیں ۔