‘اگلی حکومت ہماری ہو گی، آئین میں ترمیم نہ کرتے تو نواز شریف وزیراعظم نہ ہوتے’

عمران خان پی پی چھوڑ کر جانے والے گندے انڈوں کو ٹکٹ نہیں دینگے، صرف فوٹو سیشن کے لئے ملا رہے ہیں:آصف علی زرداری کا نوشہرو فیروز میں کارکنوں سے خطاب
نوشہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) آصف علی زرداری نے نوشہرو فیروز میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب چار سال میں صرف 4 مرتبہ اسمبلی آئے ہیں، نواز شیرف سے زیادہ تو وزیراعظم جونیجو اسمبلی آتے تھے، قانون میں ترمیم نہ کرتے تو نواز شریف آج وزیراعظم نہ ہوتے، مودی صاحب کو گلے لگایا جا رہا ہے، بلاول نے 4 سال پہلے وزیر خارجہ رکھنے کا کہا تھا، ملک کی خارجہ پالیسی بہت کمزور ہو گئی۔ پیپلزپارٹی کو چھوڑ کر جانے والوں پر تنقید کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا آپ گندے انڈوں پر نظر نہ رکھیں، کپتان بھی گندے انڈوں کو ٹکٹ نہیں دینگے، گندے انڈوں کو صرف تصویروں کے لئے رکھا گیا ہے۔ اگلی حکومت بھی پیپلزپارٹی کی ہوگی۔