اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,964FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

شیخوپورہ کی اہم خبریں!

واربرٹن (ایریارپورٹر) تھانہ واربرٹن کے انسپکٹر رانا سجاد اکبر نے اپنے ہی تھانہ کے سابق اسسٹنٹ سب انسپکٹر عرفان علی ورک کے خلاف مختلف مقدمات میں برآمد ہونے والی چار کلو چرس اور ناجائز اسلحہ خورد برد کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر دیا ہے جبکہ DPO ننکانہ صاحبزادہ بلال عمر نے اس واقعہ پر سخت نوٹس لیتے ہوئے TASI عرفان علی ورک کو فوری طور پر معطل کر کے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق تھانے دار عرفان علی ورک بار بار تھانہ واربرٹن تعینات رہا جسے DPO ننکانہ صاحبزادہ بلال عمر نے تبادلہ کر کے صدر شاہکوٹ تعینات کر دیا تھا ۔ ایس ایچ اوواربرٹن رانا سجاد اکبر نے پڑتال ریکارڈ پر چھ مختلف مقدمات میں برآمد کی گئی چار کلو چرس اور اسلحہ جن میں دو عدد بارہ بور بندوقیں اور پسٹل وغیرہ شامل ہیں ۔ خور د برد کر لیں ۔ علاوہ ازیں تھانے دار نے جرات کا مظاہرہ کر کے لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ایک مقدمہ جس میں ملز م شعیب نے ضمانت دائر کر رکھی تھی انکی مثل پر ٹیمپرنگ اوراوور رائٹنگ کی جس کا انکشاف لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس نے کر کے تحقیقات کا حکم دیا ۔ جس پر ایس ایس پی ، آر آئی بی نے تحقیقاتی رپورٹ پیش کی کہ تھانہ واربرٹن کے مقدمہ نمبر 95/17 کی مثل میں ٹیمپرنگ کر کے تاریخ تبدیل کر کے اور اوور رائٹنگ عرفان علی تھانے دار نے کی ہے جس پر واربرٹن پولیس نے متعلقہ تھانے دار کے خلاف زیر دفعہ 420/468 ، 471 علیحدہ مقدمات درج کر لیا ہے ۔ اور ایس ایچ او واربرٹن کو خورد برد کی گئی مثلیں اور منشیات و اسلحہ برآمد کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

واربرٹن (ایریارپورٹر) عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری ہیں جبکہ آئی جی پولیس پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو اشتہاری ملزمان کے خلاف سخت ترین کریک ڈاؤن کی ہدایت کر دی گئی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈی پی او ننکانہ صاحبزادہ بلال عمر نے ڈی ایس پی سرکل ننکانہ عمر فاروق بلوچ کے ہمراہ اچانک تھانہ واربرٹن کے دورہ کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے بتایا کہ منشیات ، جوا ، فحاشی کے اڈوں کا خاتمہ کے لیے پولیس کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جبکہ اس ماہ ضلع بھر میں درجنوں اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ فرنٹ ڈیسک کے اجراء سے سائلین کو کافی مدد میسر آئی ہے ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ایس ایچ او واربرٹن رانا سجاد اکبر کی کارکردگی نمایاں ہے جنہوں نے علاقہ میں عید الفطر کے موقع پر چوری ڈکیتی کی وارداتوں پر میسر انداز میں قابو پا لیا ہے ۔

اربرٹن (ایریارپورٹر ) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ننکانہ ڈاکٹر شکیل احمد اور ڈسٹرکٹ سینٹری انسپکٹر ننکانہ چوہدری اللہ دتہ چیمہ کی قیادت میں ٹیم نے مختلف علاقو ں میں چھاپے ما ر کر دو آئس بار فیکٹریوں کو سیل کر کے نمونہ جات لیبارٹری کو ارسال کر دیے ہیں صحافیوں سے ایک ملاقات میں انہوں نے بتایا کہ گھر گھر کلینک کھول کر عوام کی جانوں سے کھیلنے والے مڈل پاس ڈاکٹروں کے خلاف بھی بھر پور انداز میں کارروائی شروع کر دی گئی ہے او راب انسانی جانوں کے دشمنوں کے خلاف نہ صرف مقدمات کا اندراج ہو گا بلکہ انکا سامان بھی ضبط کر لیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈی سی او ننکانہ کی ہدایت پر ضلع بھر میں ٹیموں نے کار روائی کا آغاز کر دیا ہے ۔

واربرٹن ( ایریارپورٹر) پاکستان تحریک انصافPP-173 کے سینئر رہنما چوہدری نوشیرمان نے پنجاب میں ناقص انتظامات پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی پنجاب میں گڈگورننس کا اصل چہرہ قوم کے سامنے عیاں ہو چکا ہے پنجاب میں حکومت نام کی چیز خوردبین سے بھی نظر نہیں آر ہی عوام اللہ کے آسرے پر زندگی گزارنے رہے ہیں۔ واربرٹن میں عید ملن کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نوشیرمان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے عوام کو کرپشن کے خلاف شعور دیا ہے حکمرانوں کا احتساب قوم کی آواز بن چکا ہے حکمرانوں کو قوم کی لوٹی ہوئی دولت کا حساب دینا ہو گا۔