اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
637,400FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

پشاور یونیورسٹی کے طلباء ٹور کے تنازع پر آپس میں لڑ پڑے

پشاور یونیورسٹی کے طلباء ٹور کے تنازع پر جھگڑ پڑے۔

ٹور کے متعلقہ گفتگو کے دوران اختلاف کی وجہ سے جامعہ پشاور کے شعبہ اکنامکس کے چوتھے اور چھٹے سمسٹر کے طلباء کے درمیان لڑائی ہو گئی، طلباء نے ایک دوسرے کو لاتیں اور گھونسے مارنے شروع کردیے۔

ویڈیو میں طالب علموں کو ایک دوسرے کو بے دردی سے پیٹتے ہوئے دکھایا گیا ہے، لیکن ساتھ ہی کچھ طلباء ایک دوسرے کو بچانے کی کوشش بھی کر رہے ہیں۔

اس حوالے سے پشاور یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تنازع میں ملوث طلباء کی نشاندہی کر لی گئی ہے اور ایسے تمام طلباء کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے کشیدہ صورتحال کے پیش نظر طلبا و طالبات کو سختی سے خبردار کیا کہ کوئی بھی یونیورسٹی کا ماحول خراب نہ کرے، رولز کی خلاف ورزی کرنے والے کیخلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

latest urdu news

مزید خبریں