اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
637,400FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

یوسف رضا گیلانی کو دھمکی آمیز پیغامات بھیجنے والے 2 ملزمان گرفتار

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو دھمکی آمیز پیغامات بھیجنے والے 2 ملزمان کو خانیوال سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ملتان، سابق وزیراعظم پاکستان و چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی کو دھمکی آمیز پیغامات بھیجنے والے 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق تھانہ کینٹ پولیس نے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا، ملزمان نے یوسف رضا گیلانی اور علی موسیٰ گیلانی کو موبائل فون پر دھمکی والے پیغامات بھیجے تھے۔

سی پی او صادق علی ڈوگر کے مطابق پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کیا تھا اور اس معاملے ایک ملزم کو بے قصور ہونے پر چھوڑ دیا ہے۔

سی پی او صادق علی ڈوگر نے مزید بتایا کہ ضمنی الیکشن سے پہلے علی موسیٰ گیلانی کو سنگین نتائج کو دھمکیاں ملیں، رکن قومی اسمبلی کی درخواست ہر ہی مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

latest urdu news

مزید خبریں