اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,500FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

ہرے پیاز سے بنی کافی سوشل میڈیا پر وائرل

ایسی کافی جس میں ہرے پیاز کے ٹکروں کی زیادتی ہو، اس قسم کی کافی بنانے کا کوئی بندہ سوچ بھی نہیں سکتا ہے، لیکن ہری پیاز کے ٹکروں سے بنی یہ کافی ان دنوں چین میں کافی مقبولیت حاصل کررہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر کافی کی تصویریں اور ویڈیوز اپ لوڈ کی گئی ہیں، جس میں ہری پیاز والی کافی کے متعدد کپ دکھائے گئے ہیں، یہ کافی کی فوٹو اور ویڈیو اس وقت وائرل ہوئی جب مقامی اخبار اور چینلز نے اسے کور کیا۔

اس حیران کن مشروب کو اسکے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کافی مقبولیت حاصل ہوئی اور صارفین اسکی ترکیب کے بارے میں پوچھتے رہے۔

اسکی ریسیپی میں سب سے پہلے ایک اچھی سے ہری بھری پیاز کو کاٹنا ہے، پھر اسے برف، دودھ اور کافی سے بھرے کپ میں مکس کرنا ہوگا، یہ کافی پہلے نہ تو لوگ بناتے تھے، نہ بازاروں میں فروخت ہوتی تھی، لیکن حالیہ فوٹوز اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد چین کی کافی شاپس اور مختلف بازاروں میں ہائی لیول پر کسٹمرز کو پیش کی جارہی ہے۔

latest urdu news

مزید خبریں