اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
637,400FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

امریکہ: فائرنگ کے نتیجے میں ملزم سمیت 4 افراد ہلاک

اٹلانٹا، امریکی شہر اٹلانٹا میں فائرنگ کے نتیجے میں ملزم سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی میڈیا نے میئر آندرے ڈکنز کے حوالے سے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ پیچ ٹری سینٹر فوڈ کورٹ میں پیش آیا۔

اٹلانٹا پولیس نے ایک ریلیز میں کہا ہے کہ فائرنگ کی زد میں آنے والے چاروں افراد ہوش میں تھے اور چوکس بھی تھے، ہلاک ہونے والوں میں ایک مشتبہ شخص بھی شامل ہے، شبہ ہے کہ اس نے گولی چلائی ہے۔

پولیس نے ابتدائی طور پر اس بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کیں کہ حملہ آور کو کس نے زخمی کیا یا اس کی موت کیسے ہوئی۔

پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے بعد عمارت کو سیل کر دیا گیا جبکہ پولیس، فائر فائٹرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے افسران نے جائے وقوعہ کو کلیئر کر دیا۔

latest urdu news

مزید خبریں