اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
637,700FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

پرندوں کی مارکیٹ میں آگ بھڑک اٹھی، 1 ہزار نایاب پرندوں سمیت قیمتی جانور ہلاک

بنکاک، پرندوں کی مارکیٹ میں آگ لگنے سے ایک ہزار کے قریب قیمتی اور نایاب پرندے جل کر ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا نے بتایا کہ بنکاک کی مشہور اوپن ایئر مارکیٹ میں لگنے والی آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے اس نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے۔

آگ کے باعث پرندوں، کتوں، بلیوں، اژدھے سمیت مختلف جانور اپنے پنجروں میں ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نایاب جانوروں میں بلی، کتا اور سانپ سمیت پرندے بھی شامل تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خوش قسمتی سے منڈی میں لگنے والی آگ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، لیکن آگ لگنے سے بیشتر پرندے دم گھٹنے سے مر گئے۔

اس معاملے میں حکام نے پالتو جانوروں کے زون کو بند کرنے کے لیے نئے سرے سے مطالبات کو جنم دے دیا ہے۔

تنگ گلیوں میں ہزاروں دکانوں کی بھرمار کے ساتھ، پالتو جانوروں کی یہ مارکیٹ جنوب مشرقی ایشیا کی سب سے بڑی مارکیٹوں میں سے ایک ہے۔

latest urdu news

مزید خبریں