اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
637,700FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

حکومت کیجانب سے صحافیوں و میڈیا ورکرز کیلئے ہیلتھ انشورنس کی بحالی کا اعلان

اسلام آباد، وفاقی حکومت کیجانب سے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کیلئے ہیلتھ انشورنس کی بحالی کا اعلان کردیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں مالی سال 2024-2025 کیلئے 18 ہزار 877 ارب روپے کے حجم کا وفاقی بجٹ پیش کردیا ہے۔

وفاقی وزیر نے اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں اور میڈیا ورکرز کیلئے ہیلتھ انشورنس بحال کردی گئی ہے۔

اس سلسلے میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ اس ہیلتھ انشورنس سے صحافی حضرات مرحلہ وار فائدہ اٹھاسکیں گے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ہیلتھ انشورنس کی بحالی کے بعد سب سے پہلے 5 ہزار صحافیوں کو رجسٹرڈ کیا جائے گا۔

5 ہزار صحافیوں و میڈیا ورکرز کو رجسٹرڈ کرنے کے بعد پھر 10 ہزار صحافی اس ہیلتھ انشورنس سے مستفید ہوسکیں گے۔

latest urdu news

مزید خبریں