اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
637,700FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

ن لیگ سے صرف بجٹ کا معاملہ نہیں، ہمیں پنجاب میں اسپیس چاہیے، یوسف رضا گیلانی

چیئرمین سینیٹ و سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ہمیں پنجاب میں اسپیس چاہیے۔

اسلام آباد، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن سے صرف بجٹ کا مسئلہ نہیں ہے، ہمیں صوبہ پنجاب میں اسپیس بھی چاہیے۔

پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور اختتام پذیر ہو گیا ہے۔

مذاکرات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مذاکرات ہوئے ہیں لیکن بات چیت ایک نشست کے متعلق مکمل نہیں ہوسکی، کچھ معاملات ایسے ہیں کہ جن کا تعلق وزیراعلیٰ سے ہے۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ جو تحریری معاملات طے ہوئے ہیں وہ پورے ہو جائیں اور تیار بجٹ پر پیپلز پارٹی کی رائے کوبھی مدنظر رکھا جائے۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ہمیں اسپیس چاہیے، کچھ نکات پر عمل ہوگیا ہے اور کچھ پر رہتا ہے۔

latest urdu news

مزید خبریں