اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
637,700FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

”را“ کے سابق چیف اجیت دوول ایک بار پھر مودی کے مشیر مقرر

نئی دہلی، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے را کے سابق سربراہ اجیت دوول کو ایک بار پھر قومی سلامتی کا مشیر مقرر کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اجیت دوول مودی حکومت کے تیسرے دور میں قومی سلامتی کے مشیر کے طور پر کام کریں گے اور اس سلسلے میں انکی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم مودی نے اجیت دوول کو 10 جون سے قومی سلامتی کا مشیر اور پی کے مشرا کو وزیراعظم مودی کا پرنسپل سیکرٹری مقرر کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول کا عہدہ کابینہ کے وزیر کے برابر ہوگا۔

واضح رہے کہ ہندوستان کی انٹیلی جنس ایجنسی کے سابق سربراہ اجیت دوول کو پہلی بار 2014 میں قومی سلامتی کے مشیر کے طور پر تعینات کیا گیا تھا اور انہوں نے گزشتہ دو حکومتوں میں یہ ذمہ داریاں سرانجام دیں ہیں۔

latest urdu news

مزید خبریں