اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
639,100FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

کے پی کو 10 روپے فی یونٹ بجلی فروخت کرنے کی قرارداد اسمبلی کے سیکرٹریٹ میں جمع

پشاور، صوبہ خیبرپختونخوا کو 10 روپے فی یونٹ بجلی فروخت کرنے سے متعلق قرارداد صوبائی اسمبلی کے سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی گئی ہے۔

یہ قرارداد حکومتی رکن فضل الٰہی کی جانب سے اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی گئی ہے۔

اس قرارداد میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا بجلی پیدا کرتا ہے اور ملک کو بجلی فراہم کرتا ہے جسے وفاق 70-80 روپے فی یونٹ میں فروخت کرتی ہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ بجلی کی شیڈنگ بھی خیبرپختونخوا کے عوام کو برداشت کرنا پڑتی ہے لہٰذا اس اجلاس میں وفاقی حکومت سے درخواست کی گئی کہ خیبرپختونخوا کو 10 روپے فی یونٹ بجلی دی جائے اور کے پی صوبے کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیاجائے۔

قرار داد میں یہ کہا گیا ہے کہ سب سے پہلے بجلی صوبہ خیبرپختونخوا کو دی جائے بعد میں باقی صوبوں کو الیکٹریسٹی فراہم کی جائے۔

latest urdu news

مزید خبریں