اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
639,100FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

ترکیہ کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی، 5 افراد ہلاک جبکہ 40 سے زائد زخمی

انقرہ، ترکی کے جنوب مشرقی علاقے ماردین کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے کئی دیہات کو جلاکر راکھ بنا دیا، جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 40 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنگل میں لگنے والی آگ کے شعلے آس پاس کے دیہاتوں تک بھی پھیل گئے تھے، کشیدہ صورتحال کے پیش نظر 4 ایمرجنسی ٹیمیں اور 35 ایمبولینس ریسکیو ڈیوٹی پر مامور ہیں۔

ابھی تک آگ بجھائی نہیں گئی ہے، جان و مال کے نقصان کے علاوہ جنگلی حیات کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے اور ہزاروں ایکڑ جنگلات کی تباہی بھی ہوئی اور پورا علاقہ دھوئیں سے بھر گیا۔

ترکی کے وزیر صحت نے کہا کہ 44 زخمیوں میں سے 10 کی حالت تشویشناک ہے، اس سلسلے میں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ موجود ہے اور آگ نے آس پاس کے دیہاتوں کو بھی اپنے قابو میں لے لیا ہے۔

تیز ہواؤں کی وجہ سے جنگل کی آگ تیزی سے پھیلی ہے اور تاحال ابھی تک آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا، آگ سے تقریباََ 5 دیہات متاثر ہوئے ہیں، 2 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر پہنچا دیا گیا۔

latest urdu news

مزید خبریں