اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
639,100FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

نئی دہلی ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو ضمانت پر رہا کرنے سے روک دیا

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو ضمانت پر رہا کرنے سے روک دیا ہے۔

نئی دہلی کی مقامی عدالت سے کیجریوال کو آج ضمانت پر رہا کیا جانا تھا تاہم بھارتی تحقیقاتی ادارے نے اروند کیجریوال کی ضمانت دلی ہائی کورٹ میں چیلنج کی تھی۔

بھارتی تحقیقاتی ادارے کا خیال تھا کہ کیجریوال کو رہا کرنے سے ان کیخلاف تفتیش متاثر ہوگی۔

یاد رہے کہ اروند کیجریوال کو 21 مارچ کو شراب پالیسی کیس کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

بھارتی سپریم کورٹ نے اروند کیجریوال کو 10 مئی کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے یکم جون تک انکی ضمانت کی درخواست منظور کی تھی۔

سپریم کورٹ سے کیجریوال کی ضمانت رکنے کے بعد عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ نے کہا کہ مودی حکومت کے ظلم و ستم کو دیکھیں، ٹرائل کورٹ کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔ ای ڈی مودی نے کس حکم کو چیلنج کرنے سپریم کورٹ سے رجوع کیا حالانکہ حکم کی کاپی نہیں ملی تھی؟ اس ملک میں کیا ہو رہا ہے؟ آپ عدالتی نظام پر کیوں ہنس رہے ہیں؟ مودی جی، پورا ملک آپ کو دیکھ رہا ہے۔

latest urdu news

مزید خبریں